Advertisement

عید کے موقع پر تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھلادیں، شرجیل میمن

شرجیل میمن

عید کے موقع پر تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھلادیں، شرجیل میمن

حیدرآباد: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھلادیں، ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ممالک ہمارے اندر تقسیم چاہتے ہیں، ہمیں چاہیے بھائی چارے سے ملک کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں بےگناہوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، افواج، سیکیورٹی اداروں کے جوان وطن کیلئے قربانی دے رہے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں پاکستان میں نفرتوں کی آگ بڑھائی جائے، دشمن ممالک ہم میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ بھائی سے بھائی لڑے۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کوسخت کیا ہے، ڈمپریابس ڈرائیورکی غلطی ہے تو اسے گرفتار ہونا چاہیے، حادثات کےباعث ایک بھی قیمتی جان کانقصان نہیں ہوناچاہیے، ٹریفک حادثات پر سیاست نہایت ہی افسوسناک بات ہے، جن کی سیاست مرچکی تھی وہ سمجھتے ہیں کہ مردہ سیاست جاگ جائے گی۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اختلافات بھلا کر ملک کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں، سب کو مل کر چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ قائداعظم نے ہمیں اتحاد کا پیغام دیا، ماضی کی غلطیوں کو ختم کر کے ہمیں ایک ہونا پڑے گا، آج کے دن فلسطینیوں کو بھی یاد کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Next Article
Exit mobile version