Advertisement

حکومت کا نجی میڈیکل کالجوں کی فیسوں میں کمی کا بڑا فیصلہ

حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی فیسوں کی حد مقرر کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق نجی میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے تک محدود کر دی گئی ہے۔

یہ اقدام میڈیکل کالجوں میں فیسوں میں بے تحاشا اضافے پر قابو پانے اور فیسوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

والدین اور طلبہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے حوالے سے عرصہ دراز سے جاری مطالبات کے پیش نظر، حکومت نے اس فیصلے کے ذریعے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نجی میڈیکل کالجوں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کو اپنی مالی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی اور فیسوں میں سالانہ اضافہ صرف صارف قیمت اشاریہ (CPI) کے مطابق کیا جائے گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ، غیر ضروری فیسوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ فیصلہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں اصلاحات کے تحت کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف فیسوں میں کمی آئی گی بلکہ اس سے تعلیمی معیار میں بھی بہتری متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version