Advertisement

وزیر اعظم کا ذاتی اختلافات کو بھلاکر قومی مفاد کو ترجیح دینے پر زور

وزیر اعظم کا ذاتی اختلافات کو بھلاکر قومی مفاد کو ترجیح دینے پر زور

وزیر اعظم کا ذاتی اختلافات کو بھلاکر قومی مفاد کو ترجیح دینے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے “رب ذوالجلال کا احسان۔ پاکستان” تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم ذاتی اختلافات بھلا کر قومی مفاد کو ترجیح دیں تو پاکستان دنیا میں اپنا حقیقی مقام حاصل کر سکتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے جب کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یہ ملک ایک معجزے کے طور پر وجود میں آیا اور ہمیں اپنے بزرگوں سمیت شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحاد اور اتفاق وقت کی ضرورت ہے۔ معاشی اور سماجی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔

انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی اور ایٹمی قوت ہے جسے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا جب کہ قدرت نے پاکستان کو ذہین لوگوں اور بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ کچھ عناصر ہمیں ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔ حکومت جانتی ہے کہ دہشت گردوں کو کہاں سے مالی مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ذاتی اختلافات بھلا کر قومی مفاد کو ترجیح دیں تو پاکستان دنیا میں اپنا حقیقی مقام حاصل کر سکتا ہے جب کہ نوجوان ملکی ترقی کے لیے خود کو وقف کریں۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ اخراجات میں کمی کرکے نوجوانوں کی بہبود کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہنرمندی کے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ قومی ترقی میں میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں کا اہم کردار ہے جب کہ بدقسمتی سے غلط معلومات سے معاشرے میں تقسیم درتقسیم ہورہی ہے۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے مشکل معاشی حالات میں معاشی استحکام کی منزل حاصل کرنے پر تعریف کی جب کہ ترقی وخوشحالی امن وامان سے منسلک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version