Advertisement

چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر ویگن کے درمیان ایک ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن کا تعلق مسافر ویگن سے تھا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید دو افراد دم توڑ گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر الطاف بھوانہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بس میں نجی گارمنٹس فیکٹری کے ورکرز سوار تھے، جبکہ مسافر ویگن سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

Advertisement

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید تفصیلات کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version