Advertisement

کوئٹہ، صدر مملکت کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی، اور ان کا مقصد قوم کو تقسیم کرنا ہے، لیکن ریاست نے عزم کر رکھا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا، تاکہ ان کی کارروائیوں کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

صدر مملکت نے بلوچستان کو اپنی دل کی زمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور پائیدار امن کا حصول ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہم بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں اور وقت کی ضرورت ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دیں۔

اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version