Advertisement

کراچی میں ایک اور خاندان خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار؛ ڈرائیور گرفتار

کراچی میں ایک اور خاندان خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار؛ ڈرائیور گرفتار

کراچی میں ایک اور خاندان خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار؛ ڈرائیور گرفتار

کراچی: شہر قائد میں ایک اور خاندان خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں کارساز روڈ پر ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ ایاز اور 25 سالہ اقصیٰ کے ناموں سے ہوئی دونوں میاں بیوی اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے اور ملازمت سے واپسی پر روزہ کھولنے کے لیے سڑک کنارے رکے تھے۔

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور علیق کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جب کہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ملزم ڈیفنس کی جانب جارہا تھا۔

لواحقین کے مطابق جاں بحق ہونے والی اقصیٰ نارتھ کراچی کے ایک اسکول میں ٹیچر تھیں جب کہ ایاز ایک فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔

Advertisement

حادثے کے بعد شہریوں نے کار سوار کو گھیرے میں لے لیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی رفتار انتہائی تیز تھی اور انہوں نے بھی بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ کل ملیر حادثے کے جاں بحق افراد کے گھر والوں نے برداشت کیا اور آج میں کر رہا ہوں جب کہ کل کوئی اور برداشت کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version