Advertisement

کراچی، خونی واٹر ٹینکر نے حاملہ خاتون اور شوہر سمیت بچے کی جان لے لی

شہر کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے شوہر اور حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں دم توڑ گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون حاملہ تھی اور اس نے شدید زخمی حالت میں سڑک پر ہی بچے کو جنم دیا۔ قریب موجود افراد نے بچے کو فوراً اسپتال منتقل کیا مگر بچہ جانبر نہ ہو سکا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالقیوم اور خاتون کی شناخت زینب زوجہ عبدالقیوم کے نام سے کی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ٹریفک کی روانی بحال کی۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کرلیا ہے، اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version