Advertisement

پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار

پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار

پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار

اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے، جبکہ وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے آئندہ دو ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائنس جاری کردے گا، جبکہ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کیلئے درخواست دے چکا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان بھی جمع کروا چکا ہے۔

اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے تین مراحل مکمل کرنے کے بعد کمپنی نے ایس ای سی پی، اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکسستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے بھی رجسٹریشن حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہے، جبکہ کمپنی پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد سروسز کا آغاز کرسکے گی۔

Advertisement

پی ٹی اے اسٹار لنک کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے، اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2023 میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کروائی  تھی، جبکہ 2024 میں پاکستان اسپیس کمنیوکیشن کو مضبوط بنانے کیلئے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز متعارف کرائے گئے تھے۔

2024 میں پاکستان اسپیس کمنیوکیشن کو مضبوط بنانے کیلئے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز متعارف کرائے گئے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version