Advertisement

رمضان المبارک کے پیش نظر پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

رمضان المبارک کے پیش نظر پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

رمضان المبارک کے پیش نظر پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں، توسیع حکومت کی جانب سے رمضان کے دوران عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، تمام شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ  اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version