پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی
ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر دی، کوئی ترقیاتی منصوبہ منظوری کے بغیر پی ایس ڈی پی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی کہ آئندہ بجٹ میں بغیر منظوری والے منصوبے شامل نہیں ہوں گے۔
حکام کے مطابق نئے منصوبوں کی پہلے سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنیک سے منظوری لی جائے گی، جبکہ وزارتوں کو اگلے مالی سال کے لیے کم سے کم ترقیاتی منصوبے تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی بجٹ کا سائز بھی کم کیا جائے گا۔
پلاننگ کمیشن نے دو ہفتے قبل ترقیاتی منصوبوں کا نیا اسکور کارڈ بھی جاری کیا تھا، اسکور کارڈ کے مطابق آئندہ مالی سال 10 فیصد نئے منصوبے شامل کیے جا سکیں گے۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں 1400 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا، بعد میں مختص پی ایس ڈی پی میں 300 ارب کی کٹوتی کرکے 1100 ارب کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ وزارتوں نے رواں مالی سال کے جاری پی ایس ڈی پی کا استعمال بھی محدود کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

