Advertisement

ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، فضل الرحمان

ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، فضل الرحمان

جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کےلئے جے یو آئی کی مجلس عمومی کا اجلاس بلا لیا ہے، عید کے بعد مجلس عمومی میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت، پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر، وزیر داخلہ اہل نہیں،موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، ریاست خطرے میں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن میں ہوکر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی، وزیر اعظم افطار کے لئے دعوت دے رہے ہیں ملکی مسائل کے لئے بات کیوں نہیں کرسکتے۔

انکا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز، پی ڈبلیو ڈی سمیت اداروں سے ملازمین نکالے جارہے ہیں، اگر ملازمین نااہل ہیں تو آپ کیسے اہل ہیں، اگر ملازمتوں سے نکالیں گے تو نوجوان کہاں جائیں گے۔

Advertisement

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو خود سے نہیں ردعمل میں بنے، پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، بیان بازی سے پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے، شیخ وقاص اکرم اور ان کے بڑوں سے میرا تعلق ہے، اس پارلیمنٹ میں شیخ وقاص اکرم سے ملاقات نہیں ہوئی، جب سے ان کی صورت تبدیل ہوئی ان کی گفتگو بھی تبدیل ہوگئی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر پالیسی ساز اجلاس میں فیصلہ ہوگا، حکومت میں شمولیت کے لئے حکمران منتیں کرتے رہے، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اگر نواز شریف سمجھتے ہیں ایک صوبہ میں حکومت سے کام چل گیا تو ملک کہاں گیا۔

انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری انجوائے کررہے ہیں، آصف زرداری واحد شخص صوبائی اسمبلی اور ایوان صدر خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر پنجاب ٹھنڈا ہے تو یہ کوئی بات نہیں، دو صوبوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا، جب ہم نکلیں گے تو یہ کہیں گے کہ ملک کا خیال کریں۔

مولانا نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا ہماری سیاست حکومت اور مذہب سے کیا تعلق ہے؟ میرے کردار سے فتنہ الخوارج کو نہیں ان کو خطرہ ہے، جان اللہ کے پاس ہے ڈرنے والے نہیں گھر بیٹھے بھی جان جاسکتی ہے، یکطرفہ فیصلے بند نہ کیے گئے ملکی سیاست میں شدت آئے گی، خرافات کی ذمہ دار اسٹبلشمنٹ ہے، ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسٹبلشمنٹ ملک کو چلا رہی ہے، کہتے ہیں سیاستدان ملک کو کیسے چلا سکتے ہیں، خدا کےلئے آپ گھر بیٹھ جائیں سیاستدان آپ سے بہتر ملک چلا سکتے ہیں، پاکستان فوج کی ملکیت نہیں ملک ہم سب کا ہے۔

Advertisement

فضل الرحمان نے کہا کہ ایران انڈیا کےساتھ بات چیت ہوسکتی ہے تو یہ رویہ افغانستان کے لئے کیوں نہیں؟ جے یو آئی رہنماؤں پر حملے کرکے ہمیں ڈرایا جارہا ہے، ہم نہیں ڈریں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ عوام پارلیمنٹ سے ناراض ہے، ایسے ملک نہیں چل سکتا، ہمارے حوصلے جواب دے گئے ہیں، مایوس نہیں ناراض ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version