امریکی سیکرٹری دفاع کا کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ

امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرغنہ شریف اللہ عرف جعفر کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے میں امریکہ اور پاکستان نے بھرپور تعاون کیا۔
سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اس معاملے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے معلومات فراہم کی اور پاکستان نے ان معلومات کی بنیاد پر دہشت گرد سرغنہ کو پکڑ لیا۔ اس کے لیے ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
کابل ایئرپورٹ پر 2021 میں ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے میں پاکستان کی کامیاب کارروائی کو امریکہ نے سراہا ہے۔
یہ گرفتاری افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
سیکرٹری دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کے تعاون سے اس دہشت گرد کو پکڑنے کی کامیاب کارروائی نے ہمارے مشترکہ عزم کو ثابت کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

