Advertisement

پاکستانی صحافیوں کے اسرائیلی دورے پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان / فائل فوٹو

پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل کے دورے کی اطلاعات پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر یہ درج ہے کہ یہ اسرائیل کے سفر کے لیے کارآمد نہیں، اور موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف بدستور قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، ترجمان نے کہا، اور ساتھ ہی پاکستان نے فلسطینیوں کے جائز حقوق، بشمول 1967ء کی سرحدوں کے مطابق آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست اور القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کی پُرزور حمایت کی۔

ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version