رواں سال کا جزوی سورج گرہن آج ہو گا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

رواں سال کا پہلا جزوی سورج گرہن آج ہوگا، تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا کچھ حصہ چھپ جاتا ہے۔
جزوی سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 9 بجکر 50 منٹ پر شروع ہوگا اور شام 5 بجکر 43 منٹ پر اختتام پائے گا۔
تاہم، یہ جزوی سورج گرہن پاکستان میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ یہ گرہن یورپ، ایشیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھنے کے لیے ہوگا۔
ماہر فلکیات کے مطابق، سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا، جو ممکنہ طور پر کچھ علاقوں میں نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News