Advertisement

انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، چیف جسٹس پاکستان

انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے۔

خواتین ججز کے عالمی دن پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پیغام جاری کیا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی خوش آئند ہے، خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے۔

انکا کہنا تھا کہ صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت، ایک مثبت پیش رفت ہے، انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، خواتین وکلاء اور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

Advertisement

یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ انصاف تک رسائی کو حقیقت بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے، خواتین ججز کی ثابت قدمی اور دیانت داری، آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version