ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا، اسحاق ڈار

چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمےدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چیلنجز کا بہترانداز میں مقابلہ کریں گے، معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان صلاحیتیں بروئے کار لائیں، ملک کو آگے لے کرجانا ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجودہے، کارپوریٹ لااتھارٹی کو خودمختار ادارہ بنایا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھورہی ہے، پاکستانی معیشت میں بےپناہ مواقع موجود ہیں، بیرونی قرضوں سے نجات بہت ضروری ہے، ہمیں مستقبل میں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے ہم معاشی خودانحصاری کی طرف بڑھیں، وزیراعظم شہبازشریف ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں، ہم نے معیشت کو بچایا جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہورہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

