جعفر ایکسپریس حملہ: وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے مسلسل رابطہ

جعفر ایکسپریس حملہ: وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے مسلسل رابطہ
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے اور بلوچستان حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں رہنماؤں نے دہشتگردوں کے خلاف موثر آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان دلیر آدمی ہیں اور ہم مل کر دہشتگردوں کا صفایا کریں گے، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ؛ معصوم شہری یرغمال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

