کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف نوٹیفائی نہ کرنے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف نوٹیفائی نہ کرنے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
اسلام آباد: کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف نوٹیفائی نہ کرنے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گیس ٹیرف یکم جنوری سے بیک ڈیٹڈ جاری کر کے ریکوری کی جائے گی، بیک ڈیٹڈ نوٹیفائی کرنے سے عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف اضافے کو فورا نوٹیفائی کریں اور کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کی منظوری دے کر جلد اقدامات کریں۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کیپٹو پلانٹس کیلئے آر ایل این جی درآمدی لاگت پر فروخت کی جائے اور رعایتوں کوختم کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدام کو سراہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کیلئے پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں 350 ارب روپے کا اضافہ متوقع تھا، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسٹاک میں 10 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2380 ارب ہے۔
بریفنگ کے مطابق آئندہ 6 ماہ کے دوران گردشی قرض میں اضافے کا امکان ہے، اگلے 6 ماہ میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگا جس کے دوران گردشی قرضہ بڑھ سکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے گردشی قرض تخمینے پر رپورٹ طلب کی ہے، رواں مالی سال کے دوران گردشی قرضہ میں 410 ارب روپے سے زائد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، مالی سال کے اختتام تک گردشی قرضہ میں 40 ارب روپے تک کا اضافہ ہو گا، جس کے بعد گردشی قرضہ 2430 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2022 کے اختتام تک گردشی قرضہ 2253 ارب روپے تھا، گزشتہ مالی سال کے اختتام تک گردشی قرض بڑھ کر 2393 ارب روپے رہا، 2 برسوں میں گردشی قرضہ میں 140 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے بنکوں سے 1.2 ٹریلین روپے کا قرض لینے پر دوبارہ بات ہو گی، بینکوں سے 12 سو ارب روپے قرض لیا جائے 3 سو ارب روپے سیٹل کیے جائے، 6 سو ارب روپے کے لگ بھگ قرض کو معاف کروا گردشی قرض اسٹاک کو کلیئر کیا جائے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بینکوں سے لئے گئے قرض کی وجہ سے فی یونٹ پر 2.8 روپے تک عائد کر نے کا پلان ہے، سرچارج کی مد میں 5 برسوں تک یہ رقم ریکور کی جائے گی، یہ پلان ابھی حتمی نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

