وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ایک سے دو روز میں ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات طے نہیں تھی، بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔
ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے اور پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔
اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

