کراچی: گارڈن عثمان آباد کے مکین پانی کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل آئے

گارڈن عثمان آباد کے مکین ایک بار پھر پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے نکل آئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو مہینوں سے علاقے میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج کے دوران علاقے کے مکینوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پانی کی کمی نے افطار اور سحری کے دوران مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کو عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، اور وہ مسلسل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔
احتجاج کے دوران گھاس منڈی اور اس کے اطراف کی سڑکیں بند ہو گئیں، جس کی وجہ سے عثمان آباد اور اس کے اطراف کے راستوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔
گزشتہ روز رات ایک بجے شروع ہونے والا احتجاج بھی تین گھنٹے تک جاری رہا تھا، جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا تھا اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ ان کی مشکلات کا حل نکالا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

