پاکستان ریلوے نے چار ٹرینوں کے مالیاتی بولی عمل کے نتائج جاری کر دیے

پاکستان ریلوے نے چار ٹرینوں کے لیے مالیاتی بولی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 12 کمپنیوں نے حصہ لیا، تاہم صرف 3 کمپنیوں نے بولی جمع کروائی۔
ہزارہ ایکسپریس: میسرز PRACS نے 2,900.00 روپے کی بولی دی، جبکہ اس کا بنچ مارک 2,885.00 روپے اور پوٹینشل 3,584.48 روپے تھا۔
کراچی ایکسپریس: W M Associates نے 3,102.52 روپے کی بولی دی، جس کا بنچ مارک 3,100.00 روپے اور پوٹینشل 3,677.94 روپے رہا۔
فرید ایکسپریس: 2,239.85 روپے کی بولی دی گئی، جب کہ بنچ مارک 2,235.00 روپے اور پوٹینشل 2,445.28 روپے تھا۔
سکھر ایکسپریس: Al Hussaini & Co نے 1,436.00 روپے کی بولی دی، جس کا بنچ مارک 1,422.00 روپے اور پوٹینشل 1,768.44 روپے تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق، ان بولیوں کی حتمی منظوری متعلقہ حکام کی جانب سے دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News