Advertisement

کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ

کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ

کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ

کراچی: شہر قائد میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 5 سال سے کم عمر کے بچے متاثر ہیں۔

کراچی اور سندھ کے مختلف حصوں میں خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں رواں سال سندھ بھر میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ان میں سے تقریباً 900 کیسز کراچی سے سامنے آئے ہیں جو کہ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ایک سنگین صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یومیہ 4 سے 6 مریض اسپتالوں میں آ رہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زیادہ تر متاثرہ بچے 5 سال سے کم عمر کے ہیں۔ خسرہ کے سبب کچھ بچے نمونیہ میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے بچے خسرہ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس کی ابتدائی علامات میں نزلہ، زکام، کھانسی اور خارش شامل ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خسرہ قوت مدافعت کو شدید متاثر کرتا ہے اور اگر اس کی شدت بڑھ جائے تو یہ نمونیا کا باعث بھی بن سکتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ اس مہلک بیماری سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version