Advertisement

مریم نواز کی ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری اسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیا اور ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، پروگرام کے تحت لئے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version