Advertisement

جعفر ایکسپریس دہشتگردانہ حملے میں بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں بازیاب ہونے والے مسافروں نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے جوانوں کی جرات و بہادری کی دل سے تعریف کی۔

مسافروں نے بتایا کہ ایف سی کے جوانوں نے نہ صرف ان کی فوری مدد کی بلکہ ان کا خیال بھی رکھا، اور ان کے جسمانی و نفسیاتی حالات میں بہتری لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے۔

ایک بازیاب مسافر نے کہا کہ ہم پنیر ریلوے سٹیشن سے مال گاڑی کے ذریعے مشک پہنچے ہیں۔ ایف سی کے جوانوں نے ہمارا بہت خیال رکھا، ہمارا روزہ بھی کھلوایا اور ہمیں کھانا بھی دیا۔

دوسرے بازیاب مسافر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد ہمیں پاک آرمی اور ایف سی نے سبی پہنچایا، جہاں سے ہمیں پنجاب روانہ کیا جائے گا۔

جعفر ایکسپریس میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے حوالے سے مسافروں نے بتایا کہ اچانک ایک بم دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

Advertisement

آٹھ نمبر ٹنل کے قریب کچھ دہشتگردوں نے حملہ کیا اور بم دھماکا کیا جس سے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔

ایک مسافر نے بتایا کہ ایف سی نے فوری ردعمل دیا اور دہشتگردوں کی قید سے ڈیڑھ دو سو مسافروں کو بازیاب کرالیا۔

بازیاب مسافروں کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں نے انتہائی پروفیشنل انداز میں کام کیا اور انہیں دہشتگردوں کی قید سے بچانے کے لئے جراتمندانہ کارروائیاں کیں۔

ان مسافروں نے پاک فوج اور ایف سی کے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے فراہم کردہ مدد اور حمایت کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version