Advertisement

دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال

جعفر ایکسپریس

دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال

پشاور: دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔

وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کردیا گیا۔

جعفر ایکسپریس میں سفر کیلئے 280 مسافروں نے ریزرویشن کرائی اور پشاور سے 28 مسافر شامل ہوئے۔

جعفرایکسپریس پشاور سے پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی اور 34گھنٹے سفر کے بعد کل شام پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کے آگے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، پاک فوج کی حمایت میں پوری قوم متحد ہے، اتحاد ویگانگت سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

امیر مقام نے مزید کہا کہ مخصوص جماعت نفرت اور شرانگیزی کی سیاست کررہی ہے، پی ٹی آئی محض اپنے سیاسی مفادات کیلئے دھرنے دیتی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں میں شدید اختلافات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version