Advertisement

اڑان پاکستان کی کامیابی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، احسن اقبال

اڑان پاکستان کی کامیابی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، احسن اقبال

اڑان پاکستان کی کامیابی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کی کامیابی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے آئی ایم سائنسز پشاور میں ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ سات سال بعد آئی ایم سائنسز کے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ جو ممالک ہم سے پیچھے تھے وہ ہم سے آگے کیوں نکل گئے، کسی بھی مسئلے کا 70 فیصد حل اس کی درست تشخیص میں ہے، ہمیں اپنی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی جڑوں کو سمجھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی چار عوامل پر مشتمل ہے؛ امن و ہم آہنگی، پالیسیوں کا تسلسل، سیاسی استحکام اور اصلاحات ہے، اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے تو امن، پالیسیوں کا تسلسل، اصلاحات اور سیاسی استحکام یقینی بنانا ہوگا، 2013  میں پاکستان بدترین دہشت گردی، توانائی بحران اور عدم استحکام کا شکار تھا، مگر ویژن 2025 کے تحت ترقی کی راہ ہموار کی۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ2017  تک دہشت گردی کا خاتمہ، لوڈشیڈنگ کا اختتام اور سی پیک جیسے میگا منصوبے متعارف کرائے گئے، پاکستان کو 2025 تک دنیا کی ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل ہونے کی نوید دی گئی تھی، مگر 2018 کے بعد ترقی کا پہیہ رک گیا، ہمیں پاکستان کو ایکسپورٹ لیڈ معیشت بنانا ہوگا تاکہ پائیدار ترقی یقینی بنائی جا سکے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی معاشی کمزوری ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کا نہ ہونا ہے، ہمیں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی اسکلز سے آراستہ کرنا ہوگا، پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹولز اور جدید مہارتوں سے اراستہ کرنا حکومت کی  اولین ترجیح ہے۔

 احسن اقبال کا کہنا  تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تعلیمی اداروں میں انٹرپرینیورشپ اور ٹریننگ پروگرامز متعارف کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر طالب علم ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم حاصل کرے، ہمیں تحقیق، تخلیق اور جدت کو اپنی تعلیمی پالیسیوں کا حصہ بنانا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے 1,000 زرعی ماہرین کو چین بھیجنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سیکھ کر ملک میں نافذ کر سکیں، ہمیں سیاست بازی کی بجائے   ترقی کے میدان میں مقابلہ بازی کو فروغ دینا ہو گا، مستقبل طاقت اور وسائل کا نہیں، بلکہ برین پاور کا ہے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت نوجوانوں اور خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، خوشی ہے کہ ہماری بیٹیاں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اگر پاکستان کو دنیا میں سرفراز دیکھنا ہے تو ہر شہری کو انتھک محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے نظریات مختلف ہو سکتے ہیں، مگر ہماری منزل ایک ہے اور وہ پاکستان ہے، ہمیں نوجوانوں کے ذہنوں سے نفرت نکال کر انہیں ایک روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب دینا ہوگا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز یونیورسٹی نے کہا کہ آئی ایم سائنسز کا انفراسٹرکچر احسن اقبال کے دیے گئے منصوبے کا نتیجہ ہے، یہی آڈیٹوریم جس میں ہم آج کھڑے ہیں، اس کی بنیاد احسن اقبال نے 2006 میں رکھی۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان امیر مقام نے بھی آئی ایم سائنسز یونیورسٹی پشاور میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version