Advertisement

انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کروانے کا عزم کررکھا ہے، وزیراعظم

آئی ایم ایف معاہدہ طے ہونے میں آرمی چیف کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کروانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی اے، آئی بی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مدعو کرنے کا مقصد آپ کی کارکردگی کو سراہنا ہے، انسانی اسمگلنگ کے جرم کے مرتکب عناصر کی سرکوبی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بےگناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمےدار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کررکھا ہے، متعلقہ ادارے انسانی اسمگلنگ کے جرم کی بیخ کنی کے لیے دن رات محنت کریں۔

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرنے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے افسران نے ملک کو عزت بخشی، متعلقہ ادارے ایسے ہی اپنی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version