Advertisement

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کے اعلامیے پر صرف ایک جماعت کےدستخط نہیں، مریم اورنگزیب

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کے اعلامیے پر صرف ایک جماعت کےدستخط نہیں، مریم اورنگزیب

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کے اعلامیے پر صرف ایک جماعت کےدستخط نہیں، مریم اورنگزیب

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ کل پارلیمنٹ سےدہشت گردی، دہشت گردوں کےخلاف اعلامیہ آیا، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کےاعلامیے پر صرف ایک جماعت کے دستخط نہیں۔

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفرایکسپریس پر افسوسناک حملےکی مذمت کرتےہیں، افواج پاکستان نے 36گھنٹےمیں دہشت گردوں کےعزائم کوخاک میں ملادیا، سیکیورٹی فورسز نے بہترین اندازمیں دہشت گردوں کامقابلہ کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  2013 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نےدہشت گردی کاخاتمہ کیا، دہشت گرد ملک کی سلامتی اور بقا کے دشمن ہوتےہیں، دہشت گردی کےخلاف آج پھر ماضی  جیسے جذبے، سوچ، اتحادکی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں مخالفت بھلاکرپارلیمنٹ میں موجودتھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےشرکت نہ کرکےسپورٹ کرنےوالوں کی ترجمانی سےگریزکیا، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کاواضح پیغام ہےہم دہشت گردی کےخلاف قوم کےساتھ نہیں، موصوف نےوزیراعظم ہوتےہوئےبھی ملکی مفادکےکسی کام میں حصہ نہیں لیا، کورونامیں بھی شہبازشریف کی تقریرپریہ اٹھ کرچلےگئے تھے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب ملک کےخلاف ایک بیانیےکی ضرورت ہےتوتم اس کاحصہ کیوں نہیں؟ پی ٹی آئی والوں نےافواج پاکستان کےخلاف غلیظ زبان استعمال کی، پی ٹی آئی نےفوج کےخلاف ہمیشہ ہرزہ سرائی کی، افواج پاکستان نےجانوں کےنذرانےپیش کرکےملکی سلامتی کوبرقراررکھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےپاک فوج کی املاک کوآگ لگائی، حکومتی کوششوں سےملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، قوم کی نظریں تھیں ایک بیانیہ آئےگالیکن یہ جماعت قیدی کی طرف دیکھ رہی تھی۔

مریم اورنگزیب نے مزید یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے190ملین پاؤنڈکی چوری کی ہے، نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ کےلیےچورکاذکرکہاں سےآگیا، ملک کےلیےاکٹھےنہیں ہونالیکن جی ایچ کیو پر حملے کےلیے اکٹھےہوجاتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version