Advertisement

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر صحت کو ان کے بطور میئر کراچی کیے گئے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت ایک مثالی نمونہ ہے جسے عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مصطفی کمال کے وسیع تجربے اور صلاحیتوں سے پاکستان کے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ صحت کے شعبے میں جاری تمام منصوبوں کے حوالے سے پاکستان کی حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور پاکستانی قوم کی جانب سے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے متحرک ہے اور ایک سال کے اندر کیے گئے اقدامات کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیر صحت نے اپنی جانب سے مستقبل کے صحت کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کا خواب ٹیلی میڈیسن کو پاکستان میں کامیاب بنانا ہے، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت کی سہولتیں عوام تک پہنچائی جا سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں ایک بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کا پائلٹ منصوبہ گلگت بلتستان میں کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے میں بھی عالمی معیار کے مطابق بہتری لائی جا رہی ہے، کیونکہ پاکستان میں نرسز کی کمی ہے اور دنیا بھر میں نرسنگ کی اہمیت اور ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر صحت کی تائید کی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا، تاکہ پاکستان کے صحت کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version