کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا اور کب گرفتار ہوا؟

کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا اور کب گرفتار ہوا؟
کابل ائیرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری تھا جس کو پاکستان نے بلوچستان میں پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقے سے گرفتار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان دہشت گرد شریف اللہ کو گرفتار کرنے کے لئے پاکستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس فورسز نے متعدد مشکل انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش سرغنہ محمد شریف اللہ جس کا تعلق افغانستان سے ہے، 2021 میں ہونے والے کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ داعش سرغنہ محمد شریف اللہ غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانی سرغنہ شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کا غماز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

