Advertisement

اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کیلئے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کیلئے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کیے ہیں، 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، 3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فٹنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں، شہر میں سٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں، شہر میں سیکیورٹی کی فضاء کو ہر صورت قائم کریں گے، دوبڑے پارکوں کو فیمیلی پارک ڈکلییر کیا گیا ہے، پارکوں کے اندر سائیکل پٹرونگ ہوگی۔

انکا کہنا ہے کہ آبائی گھروں کو جانے والے شہریوں کے گھروں کے باہر پولیس بیٹس قائم کی گئی ہیں، سیکٹرز میں فور ویلرز، ٹو ویلرز پٹرولنگ ہوگی، آپ کو شہر میں ہر طرح کی پٹرولنگ نظر آئے گی۔

Advertisement

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ باڈی وارن کیمروں، اے این پی آر اور ٹریکرز کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے، پچھلے تین سالوں میں جن کریمینیلز نے وارداتیں کیں ان ما ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے، ان کریمینلز کے خلاف عید سے پہلے ناک دی ڈور شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس ہر صورت شہر میں امن کی فضاء قائم رکھے گی، میری فورس اپنے بچوں سے دور آپ کی سیکیورٹی پر مامور ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اپنی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version