Advertisement

ایئر یونیورسٹی، اسلام آباد میں یکجہتی امن واک کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی کی شعور سوسائٹی نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی سوسائٹی کے تعاون سے جعفر ایکسپریس حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک امن واک کا انعقاد کیا۔

یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے بڑی تعداد میں طلبہ نے اس واک میں شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

واک کے دوران طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “11 مارچ – یوم سیاہ”, “ہم متحد ہیں”, “دہشت گردی ہمارا سفر نہیں روک سکتی” اور “جعفر ایکسپریس ہمارے دلوں میں زندہ ہے” جیسے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر امن، ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف سخت مذمت کا پیغام دیا گیا۔

Advertisement

واک کے دوران طلبہ نے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

نوجوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر صورت امن کے فروغ اور دہشت گردی کی مذمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version