Advertisement

یومِ پاکستان، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا خصوصی پیغام

وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 آزادی کی جدوجہد کا فیصلہ کن موڑ تھا۔ یہ دن قومی شعور، اجتماعی خودی اور ایک روشن مستقبل کی علامت ہے۔

احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان صرف قائم نہیں بلکہ نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ قیامِ پاکستان علامہ اقبال کا خواب تھا اور اسے ترقی کی بلندیوں پر لے جانا اس خواب کی عملی تعبیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا آج ایک نئے پاکستان کو ابھرتے ہوئے دیکھ رہی ہے— ایک ایسا پاکستان جو پُرعزم، باہمت اور مستقبل کی سوچ رکھنے والا ہے۔

اس تاریخی دن کے موقع پر ہم قومی یکجہتی، معاشی استحکام اور سماجی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Advertisement

وزیر منصوبہ بندی نے ’اُڑان پاکستان‘ کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ، ڈیجیٹلائزیشن، عوام کو بااختیار بنانا، ماحولیاتی تحفظ اور توانائی میں خودکفالت وہ پانچ ستون ہیں جو پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت دیں گے۔

احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ قومی ترقی کے لیے سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔

 ترقی وقتی نعروں سے نہیں بلکہ مستقل محنت اور اصلاحات سے ممکن ہے۔ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید، خوشحال اور باوقار ریاست بنانے کا وقت آ چکا ہے۔ ’اُڑان پاکستان‘ صرف ایک خواب نہیں، بلکہ ایک عملی منصوبہ ہے، جسے قومی تحریک بنانے کی ضرورت ہے۔ ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہی اصل حب الوطنی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ یہ ملک عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر اسے عظمت کی نئی بلندیوں پر لے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version