Advertisement

عید کے موقع پر عوام کے لیے خوشخبری؛ پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

عید کے موقع پر عوام کے لیے خوشخبری؛ پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

عید کے موقع پر عوام کے لیے خوشخبری؛ پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پرکرایوں میں20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عوام کے لیے خصوصی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق تمام میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق عید کے تینوں دنوں کی بکنگ پر ہوگا تاہم عید اسپیشل ٹرینوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کے موقع پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کم خرچ میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔

Advertisement

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات اور ٹرین سروسز کے معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version