Advertisement

مریم نواز کا چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم

مریم نواز

مریم نواز کا چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔

چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی اور پولیس تعینات کردی گئی جبکہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر بھی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version