Advertisement

جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد پی ٹی آئی نے منفی کرداراداکیا، خواجہ محمد آصف

جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد پی ٹی آئی نے منفی کرداراداکیا، خواجہ محمد آصف

جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد پی ٹی آئی نے منفی کرداراداکیا، خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد پی ٹی آئی نے منفی کرداراداکیا۔ 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے جو بات کی اچھا ہوتا روایات برقرار رکھی جائیں، پی ٹی آئی نےسوشل میڈیاپردہشت گردی واقعے پر پروپیگنڈا کیا۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےسوشل میڈیا پر کہا دہشت گردوں نےمسافروں کو خودچھوڑا، پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا نے دہشت گردوں کوکریڈٹ دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے،کوئی حیات ہوتی ہے، دہشت گردوں نے نہتے مسافروں کونشانہ بنایا، جنرل باجوہ، جنرل فیض کہتے تھے دہشت گردوں کو واپس لاناضروری ہے، کل ایسےلوگوں نےفارم47کاطعنہ دیاجومارشل لا کی پیداوارہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے، قومیت، صوبائی تعلق کی بنیادپرمسافروں کوعلیحدہ کیاگیا، آج بھی مارشل لاحکومت سےتعلق پرمعذرت کرتاہوں، یہ تودہشت گردوں کےخلاف بات کرنےسےبھی ڈرتےہیں۔

Advertisement

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ دونمبری کرتےہیں، دھونس، دھاندلی بھی، پی ٹی آئی سے شیرافضل مروت بھی سنبھالےنہیں جارہے، انہوں نے بانٹا ہوا ہےفلاں گالیاں دےگا، فلاں دہشت گردی کی حمایت کرےگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 4 حملےاسلام آباد پر ہوگئے، کیا دہشت گردوں کےخلاف کے پی میں حملہ ہوا؟ جعفرایکسپریس واقعہ میں بہت اموات ہوسکتی تھیں، سیکیورٹی فورسزنےبڑی اموات سےبچایا۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اقتدارکی جنگ لڑسکتی ہےلیکن ملک کی نہیں، دہشت گردی کےخلاف قوم افواج کےساتھ کھڑی رہےتوہم فاتح ہوں گے، پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا نےواقعہ کو جس طرح پیش کیاوہ سب نےپڑھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہاگیادہشت گردوں نےلوگوں کو خود چھوڑ دیا۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ باہربیٹھےبھگوڑوں کانام لےکرہاؤس کاتقدس مجروح کیوں کروں؟ جمہوریت کاسبق وہ دیں جنہوں نےاس کےلیے قربانیاں دی ہیں، ان میں اتنی جرات نہیں کہ یہاں آکر قانون کاسامناکرسکیں، کروڑوں عوام سےووٹ کاحق چھین کر 80 ہزار لوگوں کوحق دےدیاگیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایوب خان، مشرف، جنرل باجوہ پی ٹی آئی کے رشتےدارتھے، پی ٹی آئی والوں کا کوئی اخلاقی معیارنہیں، بلوچستان کامسئلہ ایوب خان کےدورمیں شروع ہوا۔

وزیر دفاع نے نے مزید یہ بھی کہا کہ اپنےدور حکومت میں پی ٹی آئی کوحمودالرحمان کمیشن کی یادکیوں نہیں آئی؟ پی ٹی آئی والےمشرف دورمیں ساتھ بیٹھےرہے، پاکستان کےوجودپرزخم ایوب خان نےلگائے، پی ٹی آئی نے جعفرایکسپریس پرحملےکوسیاست کاموضوع بنادیا، پی ٹی آئی کےسواپوری دنیاپاکستان کےساتھ کھڑی ہے،خواجہ آصف

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version