اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیئے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیئے
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیئے، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔
ان میں سے پہلی وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل ہے جو کہ ابھی تک جاری ہے، جبکہ دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔
امتحانی نظام کو یقینی بنانے کیلئے امتحانات کے آغازکی تاریخ میں تبدیلی کی گئی، جبکہ طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News