Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے حملے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کے جانی نقصان پر تشویش ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 26 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔

حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، حملہ ہوا تو فوراً سوشل میڈیا پر ’’پاکستان کا ہاتھ‘‘ کا بیانیہ چلایا گیا اور بھارتی چینلز نے حملے کو ’’پاکستانی دہشت گردی‘‘ کہہ کر بیچا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version