وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جی-24 وزرائے خزانہ اجلاس میں شرکت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ جی-24 وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے بہاری اجلاسوں کے موقع پر منعقد کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے اجلاس میں جی-24 کے دوسرے وائس چیئر کے طور پر شرکت کی اور پاکستان کی جانب سے پالیسی مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں ملک کی حالیہ میکرو اکنامک استحکام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بینکاری شعبے کی مضبوط بحالی اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات نے اس استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے موجودہ جیوپولیٹیکل صورتحال اور عالمی سطح پر تجارتی تحفظ پسندی کے تناظر میں اصلاحات کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے یہ اقدامات نہایت ضروری ہیں۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے علاقائی تجارتی راہداریوں اور ساؤتھ-ساؤتھ تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ان کے بقول، ان اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور تجارتی بہاؤ کو فروغ ملے گا، جو خطے میں معاشی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

