Advertisement

زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا

زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا

زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا

راولپنڈی: زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا جس سے زمبابوے ایئرفورس کی آپریشنل تربیتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمبابوے ایئرفورس کے سربراہ ایئر مارشل کی ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ ایئر مارشل جان جیکب کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ ملاقات میں تربیت، ہیومن ریسورس کی اپ گریڈیشن اور تکنیکی معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ زمبابوے نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی تربیت کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ زمبابوے نے پی اے ایف کے پائلٹس، انجینئرز اور ٹیکنیکل عملے کی تعیناتی کی بھی درخواست کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا جس سے زمبابوے ایئرفورس کی آپریشنل تربیتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی بتایا کہ ایئرچیف نے زمبابوے ایئر فورس میں انسانی وسائل، مینٹیننس کے طریقہء کار اور آپریشنل تربیت میں بہتری کے حصول کے لیئے ہر ممکن مدد کی فراہمی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے کہا چیف آف ایئر اسٹاف  نے ایک بہترین اور لازوال اتحادی کی حیثیت سے زمبابوے کے ساتھ دو طرفہ تاریخی شراکت داری کو بھی اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک زمبابوے عسکری تعلقات علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور میں مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version