Advertisement

ڈمپر حادثات؛ گورنر سندھ کا ورثاء کو پلاٹ اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان

گورنر سندھ نے انسداد دہشتگردی (سندھ ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو پلاٹ اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج گورنر ہاؤس میں ان تمام خاندانوں کو بلایا گیا ہے جن کے پیارے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔ جن کے پیارے ان حادثات میں ہم سے بچھڑ گئے، ان کے آنسو اب تک نہیں تھمے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کسی کی جان کا کوئی معاوضہ، پلاٹ یا پیسہ نہیں ہو سکتا تاہم گورنر سندھ نے متاثرہ خاندانوں کو ایک ایک پلاٹ دینے اور متاثرین کے بچوں کو 12 سال تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خط پر نوٹس لے لیا گیا ہے اور اب متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وقت آیا تو وہ سب سے پہلے اپنی ذاتی گاڑیاں اور بنگلا بیچ کر متاثرین کی مدد کریں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی ایف آئی آرز تک درج نہیں کی جا رہیں اور یہ ایک المیہ ہے کہ لاشوں پر سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سیاست بند کی جائے، لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، سندھ اور کراچی کو بیرونی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب کراچی میں تعلیم، صحت اور ہنر کی بات ہوگی، نہ کہ لسانیت اور تقسیم کی، آج گورنر ہاؤس میں ہر قومیت سے تعلق رکھنے والے متاثرین موجود ہیں اور میں ان سب کا بھائی بھی ہوں اور گورنر بھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version