Advertisement

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، بھارت کی سنگین خلاف ورزی

بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف ایک اور سازش کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

بھارت نے فالس فلیگ حملے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر اندر 1960 کے تاریخی سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر یکطرفہ طور پر معطل کر دیا، جسے پاکستان نے سخت الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔

حکومتی اور سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی شق 12(4) کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔

شق کے مطابق، معاہدہ صرف اس صورت میں ختم ہو سکتا ہے جب دونوں فریقین باہمی تحریری رضامندی سے ایسا کریں۔ بھارت نے نہ تو ثبوت فراہم کیے اور نہ ہی کوئی تحقیق کی، بلکہ محض پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی معاہدے کو معطل کیا۔

ذرائع کے مطابق، بھارت نے اندرونی سیاسی اور معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل عمل اقدام کیا ہے، جو اس کے مذموم عزائم کا عکاس ہے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی یہ کوشش انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی سمیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے، جن کے تحت کوئی بھی اپر ریپیرین ریاست (بالائی دریا کے کنارے واقع ملک) نچلی ریاست (لوئر ریپیرین) کے پانی کو روکنے کا اختیار نہیں رکھتی۔

یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا تھا، جس کے تحت تین دریا سندھ، جہلم اور چناب پاکستان کے لیے مخصوص کیے گئے، جبکہ ستلج، راوی اور بیاس بھارت کے لیے مختص کیے گئے۔

معاہدہ کئی دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کا واحد بین الاقوامی فریم ورک رہا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق، بھارت کا یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی ضوابط کی خلاف ورزی ہے بلکہ مستقبل میں دیگر معاہدوں کی ساکھ کو بھی مشکوک بنا سکتا ہے۔

پاکستان اس معاملے کو تمام مناسب عالمی فورمز پر اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ بھارت کے غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version