Advertisement

ہزاروں عازمین کا حج سے محروم ہونے کا خدشہ، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے؟ تفصیلات سامنے آگئیں، پیکجز کا اعلان کردیا گیا

رواں سال پرائیوٹ حج آپریٹرز کے ذریعے ہزاروں پاکستانی عازمین حج سے محروم رہنے کا خدشہ یقیناً بڑھ گیا ہے، کیونکہ حج ٹور آپریٹرز 89,000 پرائیویٹ حاجیوں کے لیے بروقت رہائش گاہیں فراہم نہیں کر سکے۔

وزیراعظم نے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو ہدایات جاری کیں ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج آپریٹرز پر پرائیویٹ حج سکیم کے مکمل عملدرآمد میں ناکامی پر تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری کابینہ ڈویژن ہوں گے، جب کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ کمیٹی تین دن کے اندر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2025 کی تیاریوں میں سعودی عرب کی پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے عملدرآمد نہ کرنے پر ذمہ داریاں تعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی تحقیقات کرے گی کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے سعودی عرب کے حکام کی طرف سے مقرر کردہ تاریخ تک اقدامات کیوں نہیں کیے۔

اس صورتحال کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو حج 2025 سے محروم کرنے کے سنگین نتائج کا سامنا ہے، اور اس کی ذمہ داری کا تعین کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ مستقبل میں اس قسم کی کوتاہیاں دوبارہ نہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version