Advertisement

پاکستانی قوم اب باآسانی یواےای کا ویزاحاصل کرسکتی ہے،گورنرسندھ

پاکستانی قوم اب باآسانی یواےای کا ویزاحاصل کرسکتی ہے،گورنرسندھ

پاکستانی قوم اب باآسانی یواےای کا ویزاحاصل کرسکتی ہے،گورنرسندھ

کراچی؛گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستانی قوم اب باآسانی یواےای کا ویزاحاصل کرسکتی ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی متحدہ عرب امارات قونصلیٹ میں آمد، یواےای کےسفیرحماد عبید الزاہبی اور قونصل جنرل نے ان کااستقبال کیا۔

گورنرسندھ کی متحدہ عرب امارات قونصلیٹ آمد پر گلدستہ پیش کیاگیا،  جبکہ اماراتی سفیر، قونصل جنرل نے انہیں ویزا سینٹر کادورہ کروایا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے یواےای قونصلیٹ میں میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آج یواے ای قونصلیٹ کادورہ کیا، کل بڑی خوشی کادن اورماحول تھا،گزشتہ کئی عرصےسےقوم کویو اےای ویزانہیں مل رہےتھے، کوشش کرکےیواے ای جانے کے راستے ہموار کیے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ قوم کواب یواے ای کا 5 سالہ ویزابھی ملےگا، 20سے25منٹ میں یواےای قونصلیٹ میں ویزا کا پروسس پوراکردیاجاتاہے، ویزا لینے آنے والوں کے لیےقونصلیٹ جنرل نےاستقبال کے لیے ریڈکارپٹ بچھایاہے۔

Advertisement

گورنرسندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران سےگزررہاہے، آرمی چیف، وزیراعظم ایس آئی ایف سی، اڑان پروگرام کولےکر چل رہے ہیں، یواے ای ملکی اڑان پروگرام میں انوسمنٹ کررہاہے۔

کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ یو اے ای کےقونصل جنرل کاخصوصی طور پر شکریہ اداکرتےہیں، انہوں نے پورےسندھ کادورہ کیا  اور عوام سےملے۔

گورنرسندھ نے مزید یہ بھی کہا کہ ایس آئی ایف سی پروگرام بہترین ہےجوآرمی چیف نےدیا، یو اے ای جاکرپاکستانی قوم ملک کی نیک نامی میں حصہ ڈالے، پاکستانی قوم بیرون ملک جاکرملک کانام خراب ناکریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version