Advertisement

حملہ کیا تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر کوئی حملہ کیا تو پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا۔

انہوں نے یہ بات سینیٹ کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہی اور کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہم سب ایک ہیں جب بات پاکستان کی ہوتی ہے اور عسکری قیادت ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت نے پانی کی فراہمی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان پہلا حملہ کرے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ نلکے کا پانی تو ہے نہیں جو آپ موڑ دیں گے، ہم اپنی زمین اور وسائل کا بھرپور دفاع کریں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا، فیصل واوڈا

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی ایک پیج پر لانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بٹھایا جائے اور اے پی سی بلائی جائے تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔

فیصل واوڈا نے پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں اور عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس کا نعرہ “اللہ اکبر” ہے۔

پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم کسی کو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اس لیے بھارت کو یکطرفہ طور پر اس کو ختم کرنے کا کوئی حق نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ صرف پاک بھارت جنگ نہیں بلکہ پورے خطے کی جنگ ہوگی۔ انہوں نے پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان کو ایک محنتی اور باصلاحیت آرمی چیف ملا ہے، جو قوم کی توقعات پر پورا اترے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version