Advertisement

نئے ٹیرف کے مطابق بجلی کے نرخ کیا ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور نئے ٹیرف کے مطابق مختلف صارفین کے لیے نئے نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

ان نرخوں کے مطابق، مختلف اقسام کے صارفین کے لیے بجلی کے یونٹ کی قیمت میں نمایاں فرق نظر آ رہا ہے۔

نئے ٹیرف کے مطابق لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، سویونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگا۔

سو یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے قیمت 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ ہوگا، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ ٹی او یو صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

Advertisement

گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ رکھی گئی ہے، کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہوں گے۔

جنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخ 49 روپے 48 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، صنعتوں کے لیے بجلی کے یونٹ کی قیمت 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ رکھی گئی ہے۔

زرعی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ ہوگا، آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کے لیے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اوسط قومی ٹیرف 37 روپے 64 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version