Advertisement

زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ رقم کردی، 90 روز میں 61 ارب کے قرضوں سے 57913 نئے کاروبار شروع

لاہور؛ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کے لیےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے زمین کے تحفظ کےلیے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرمنٹ فورس قائم کردی گئی ہے، کارخانوں کی نگرانی کی جارہی ہے، فصلوں کی باقیات  جلانے کی روک تھام کے لیے سپر سیڈر دیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے، صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے  خودکار مانیٹرنگ سسٹم  لارہے  ہیں، مل جل اپنی زمین کو بہتر،اور سرسبز  بنانے کا عزم کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version