معدنی وسائل پائیدار معیشت کی کنجی ہیں، علی پرویز ملک

معدنی وسائل پائیدار معیشت کی کنجی ہیں، علی پرویز ملک
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل پائیدار معیشت کی کنجی ہیں۔
اسلام آباد میں ایم ڈی او جی ڈی سی ایل کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا مقصد ملک میں موجود قیمتی معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ فورم میں ترکیہ، چین، سعودی عرب، آذربائیجان اور امریکا سمیت کئی ممالک کے سینئر حکام شرکت کریں گے جب کہ ڈنمارک، فن لینڈ، یو کے اور کینیا سے بھی معروف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔
علی پرویز ملک کے مطابق فورم میں 300 غیر ملکی نمائندے شریک ہوں گے اور اس موقع پر کچھ اہم معاہدے بھی متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیوں کے ساتھ پارٹنرشپ کو مزید آگے بڑھایا جائے گا جب کہ معدنی وسائل پائیدار معیشت کی کنجی ہیں۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ ناگزیر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو کافی حد تک استحکام حاصل ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

