Advertisement

ہلاک خارجی دہشت گرد کی والدہ کا عوام کے لئے خصوصی پیغام

ہلاک خارجی دہشت گرد کی والدہ کا عوام کے لئے خصوصی پیغام

ہلاک خارجی دہشت گرد کی والدہ کا عوام کے لئے خصوصی پیغام

ہلاک خارجی دہشت گرد حذیفہ کی والدہ کی جانب سے عوام کے لئے خصوصی پیغام سامنے آگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوراج کی دہشت گردی سے خیبرپختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہا پسندی کو مسترد کررہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک دہشت گردوں کے خاندان اور قبیلے نے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 15 اپریل 2025 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خارجی ہلاک ہوئے تھے جب کہ ہلاک دہشت گردوں میں رنازئی قبیلے سے تعلق رکھنے والاخارجی حذیفہ عرف عثمان بھی شامل تھا۔

خارجی ‏دہشت گرد حذیفہ عرف عثمان کی والدہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حذیفہ عرف عثمان میرا بیٹا تھا اور وہ فوج کے ہاتھوں مارا گیا جب کہ میرا بیٹا حذیفہ میرا اور والد کا نافرمان تھا۔

Advertisement

ہلاک دہشت گرد کی والدہ نے بتایا کہ ہم نے حذیفہ کو بہت سمجھایا، والد نے بہت بار ڈانٹا بھی مگر اس پر ہماری بات کا کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔

دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ فتنہ الخوراج کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس کی واضح مثالیں حالیہ دنوں میں سامنے آئی ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوراج کم عمر پاکستانی قبائلی نوجوانوں کو دہشت گردی کی آگ میں ایندھن کے طور پر دہشت گردی میں استعمال کررہے ہیں جب کہ ہلاک دہشت گرد حذیفہ کی والدہ کا بیان فتنتہ الخوارج کی شکست ہے۔

ماہرین نے کہا کہ فتنتہ الخوراج کی صفوں میں شامل دہشت گردوں کے والدین کی جانب سے اظہار لاتعلقی اور دیگر بیانات کا سلسلہ عوام کے دہشت گردی سے متنفر ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ مذہب کا لبادہ اوڑھے فتنتہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستانی عوام کے کھلے دشمن ہیں۔

دفاعی ماہرین مزید کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ فتنہ الخوارج کے گھناؤنے چہرے کو پہچانیں اور اپنے بچوں کوخوارج کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے سے بچائیں۔ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version