مقبوضہ کشمیر جیل میں قید پاکستانی غائب، بھارت کا ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ

مقبوضہ کشمیر جیل میں قید پاکستانی غائب، بھارت کا ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ
مقبوضہ کشمیر کی جیل میں غیرقانونی طور پر زیرحراست دو سے تین پاکستانیوں کو غائب کر دیا گیا ہے، جو کہ ایک سنگین نوعیت کے واقعے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان افراد کی غائبگی کسی بھی مذموم کارروائی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، جس میں فالس فلیگ آپریشن کے طور پر ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی فوج اور پولیس کی طرف سے متعدد بار فیک انکاؤنٹرز کیے جانے کے حوالے سے بدنام ہونے کی اطلاعات ہیں، اور اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات منظرِ عام پر آ چکے ہیں جہاں بھارتی فورسز نے اپنے مفادات کے لیے فیک انکاؤنٹرز کا سہارا لیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی طویل فہرست
اس وقت کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غیرقانونی طور پر زیرحراست پاکستانیوں کو کسی فرضی دہشت گرد کارروائی میں ملوث کرنے کے لیے ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے ایک نئی کوشش کی جا سکتی ہے، جس میں ان افراد کو ملوث دکھایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت اس طریقے کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News